پاکستان کی ایران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے.

پاکستان نے غم کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادرانہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی کا مقابلہ دو طرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے کرنے کی ضرورت ہے.

واضح رہے کہ  ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے.

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم ایک علیحدگی پسند گروپ نے کیا. پولیس کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔