پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنایا، ڈیوڈ ویزا 24 اور سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسنگ موزہ ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کے جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ 36 اور عرفان نیازی نے 35 رنز بنائے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہے اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ دونوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اسلام آباد 9 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے اور پی ایس ایل ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca