پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کر لیا 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر کے موقف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور اب ارکان اسمبلی تحریری حکم نامے کی روشنی میں ہی قومی اسمبلی میں آئیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکم تک پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں اسی صورت میں واپس آئیں گے جب استعفوں کا معاملہ معطل ہونے کی بجائے کالعدم ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ارکان پارلیمنٹ لاجز واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی روک دیے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com