پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرز کے تقرر کا فیصلہ مؤخر کر دیا،ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کو فی الحال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا، اور طے پایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کو ملتوی کیا جائے۔ اس دوران قومی اسمبلی میں عمر ایوب اور سینیٹ میں شبلی فراز حکمِ امتناع کی بنیاد پر اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان بھی کیا گیا، جس کے تحت این اے 66 وزیرآباد سے عین احمد اور پی پی 87 میانوالی سے منزہ فاطمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیاسی حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو بدترین فسطائیت قرار دیا۔

اجلاس میں شریک ایڈووکیٹ علی بخاری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قانونی جنگ بھرپور طریقے سے لڑی جائے گی۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی اور سینیٹ کے لیے اعظم سواتی کے نام بھی تجویز کیے تھے تاہم ملاقاتوں میں رکاوٹ کے باعث مستقبل کی حکمت عملی کے لیے ان ناموں پر مشاورت جاری رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔