پاکستان تحریک انصاف کا آج پشاور رنگ روڈ پر بڑا جلسہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پشاور کے رنگ روڈ پر جلسہ منعقد کرے گی۔ جلسہ گاہ میں اسٹیج اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جلسے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا اور اس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر منعقد ہو رہا ہے اور پورے ملک سے کارکنان شرکت کریں گے، جہاں پارٹی قیادت آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرے گی۔

چونکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس لیے جلسے کی تیاریوں میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا۔ سرکاری مشینری جلسہ گاہ کی صفائی اور تیاریوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ایم اے اہلکار بھی متحرک ہیں۔ مینا خان کے مطابق سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ دیگر انتظامات پارٹی اپنے وسائل سے کر رہی ہے اور کارکنان چندہ اکٹھا کر کے شریک ہو رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔