پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی

کپتان بابر اعظم 58 گیندوں پر 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، افتخار احمد نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیشام اور روندرا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

193 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 154 رنز بنا سکی، اس دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹیں گنوا دیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان، عماد وسیم اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com