پاکستان موخر ادائیگیوں پر قطر سے مزید گیس درآمد کرنے کا خواہاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان موخر ادائیگیوں پر قطر سے مزید گیس درآمد کرنے کا خواہاں ہے سرمایہ کاری کے منصوبوں میں خاص طور پر درآمدی ٹرمینلز میں تاخیر کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔

پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی بڑھانے کے لیے مختلف سطحوں پر کام ہورہا ہے تاکہ ہر ماہ چار سے پانچ کارگوز (تقریباً 400-500 ملین مکعب فٹ گیس) کی کمی کو پورا کیا جا سکے اس حوالے سے قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے

حکومت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جولائی کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک بھی کارگو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ جو کچھ بھی موقع پر یا کہیں بھی دستیاب ہے اسے روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی توانائی کی کمی کی وجہ سے امریکہ یورپ کی طرف موڑ رہا ہے جبکہ پاکستان ہر قیمت پرقطر سے گیس لینے کیلئے تیار ہے

قطر کی جانب سے جولائی کی ترسیل کے لیے 40 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBTU) کی دوبارہ بولی اتنی مہنگی تھی کہ اسے قطر کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کی قیمت 11-14 ڈالر کے مقابلے میں قبول نہیں کیا جا سکتا تھا۔
آئندہ چند ماہ تک اس بات کا امکان نہیں ہے کہ حکومت ایل این جی کی قیمت قابل عمل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لا سکے گی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے چند ہفتے قبل اضافی ایل این جی کی فراہمی کے لیے قطر کا دورہ کیا۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca