سڈنی ٹیسٹ میں شکست ، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گری، اوپنر عثمان خواجہ ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے تھے، ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔اسٹیون اسمتھ نے 4 اور مارینس لابوشین نے 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف چوتھے روز 25.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔پاکستانی بلے باز محمد رضوان 28، عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عبداللہ شفیق، شان مسعود، ساجد اور سلمان صفر پر آؤٹ ہوئے، صعیم ایوب نے 33 اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے صرف 23 رنز بنائے۔پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
 
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار تھی اور اس کے 7 کھلاڑی 68 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبداللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ اننگز کے دوسرے اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو بولڈ کردیا۔۔سعید ایوب اور بابر اعظم نے کچھ مزاحمت کی لیکن نوجوان سعیم ایوب 33 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل صرف دو رنز کے مہمان بنے جب کہ نائٹ واچ مین ساجد خان اور سلمان علی آغا صفر پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے تھے اور آسٹریلیا پر پاکستان کی مجموعی برتری 82 رنز پر سمٹ گئی۔اس سے قبل پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گرین کیپس کو پہلی اننگز میں 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پہلے سیشن میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور مارینس لابوشین 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، چوتھی وکٹ بھی 188 رنز پر گری، اسٹیو اسمتھ کو میر حمزہ نے آؤٹ کیا جب کہ مارنز لابوشین سلمان کا شکار بنے۔.

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 10 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے جب کہ 289 کے مجموعی اسکور پر ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، مچل مارش 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور نیتھن لیون 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم جوش ہیزل ووڈ کو بھی عامر جمال نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سلمان علی آغا نے دو، ایک کھلاڑی کو ساجد خان اور میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 54 اور مارنس لابوشین نے 60 رنز بنائے جب کہ عثمان خواجہ نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 313 رنز کے تعاقب میں پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری رہی تاہم دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔ اور دوسرے روز صرف 46 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca