اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے روس سے رابطہ کرے گا،پاکستان نے ہفتے کے روز روس سے سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے رابطہ کر لیا۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم نے روس کے ساتھ خطوط کے ذریعے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکام نے روسی انتظامیہ سے سستے تیل اور گیس کی خریداری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں نہ لگانے کی شرط رکھی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی وفد صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے روس کا دورہ کرنے اور سستے تیل اور گیس کی خریداری پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پاکستان نے تیل اور گیس کی خریداری میں اس سلسلے میں کسی بھی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔