انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں دوبارہ آمنے سامنے ہوتی ہیں تو یہ بھی بڑا میچ ہوگا۔ پاک بھارت میچ میں پاکستان سرپرائز دے سکتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرے خیال میں اس ورلڈ کپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا اور ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
116