اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف اقتصادی اشاریے دوبارہ ترتیب دینے ہوں گے۔
ایک بیان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر پریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 9ویں جائزے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک ، مختلف معاشی اعداد و شمار کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کے پالیسی وعدوں کا اطلاق جاری رہے گا: آئی ایم ایف
ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط کے لیے اہداف کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہوگا، ڈالر کی شرح تبادلہ پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ پاکستان کو 7ویں اور 8ویں جائزے کے لیے مختلف اہداف مکمل کرنے ہیں، توانائی کی اصلاحات پر 7ویں اور 8ویں جائزے کے لیے مقرر کردہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کا انتظام کرلیا ہے، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ضروریات سے آگاہ ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان سے پالیسیوں پر بات ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ پر غور کیا جانا چاہیے۔