پاکستان کبھی بھی بھارتی بالادستی کے آگے نہیں جھکے گا ،بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھے بہتر ہے، پاک فوج

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ بیان میں بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین”۔ انہوں نے بھارت کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے جارحیت کی تو پاکستان کا ردعمل "وحشیانہ” ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کبھی بھی بھارتی بالادستی کے آگے نہیں جھکے گا، اور بھارت کو یہ بات جتنی جلدی سمجھ آئے، علاقائی امن اور دنیا کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں پاکستان کے مطابق درجنوں شہری جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے ان حملوں کو "بزدلانہ” قرار دیتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے اور درجنوں ڈرون تباہ کیے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے جبر سے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خبردار کیا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت جتنی جلدی سمجھ آ جائے، وہ اتنا ہی علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com