اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لے گا اور اسے سری لنکا اور گھانا جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا پاکستان ابھی ڈیفالٹ تک نہیں پہنچا اور اس مقام تک نہ پہنچنا ہی بہتر ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے امید ہے کہ ہم اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کریں گے۔
کرسٹیلنا جارجیوا نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستان کی مالیاتی یقین دہانیوں کو یقینی بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ ممکن ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں فرنٹ لائن پر ہوگا، پاکستان میں زراعت کی مستقبل کی پائیداری کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
کرسٹیلنا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر محنت کر رہے ہیں، پاکستان کو ایسا پالیسی فریم ورک بنانا چاہیے جس سے معاشی خطرات سے بچا جا سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف بڑھے۔ مالی تعاون کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔
پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرے کے بارے میں پوچھے جانے پر، MDIMF نے جواب دیا کہ پاکستان ابھی تک اس مقام پر نہیں پہنچا ہے اور دوسری سرد جنگ کو روکنے کے لیے تمام ممالک کے لیے وسیع عالمی تجارتی تقسیم کے نتائج سے بچنے کے لیے ایسا نہ کرنا ہی بہتر ہے۔