102
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے میچ جیتنا ہو گا لیکن ٹیم کو میچ سے قبل ہی ایک دھچکا لگا ہے کیونکہ تیز گیند باز حسن علی بخار کی وجہ سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے ڈی کاک، ہینڈرکس، وین ڈیر ڈوسن، مارکرم اور کلاسن سب فارم میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا، جینسن، مہاراج اور تبریز سمیت کوئی بھی کھلاڑی کچھ بھی کر سکتا ہے۔