یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی
ٹیم پاکستان ایک بار پھر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ایکشن میں ہوگی اور اس بار اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، وہی ٹیم جس کے خلاف جنوبی افریقہ نے رنز کے ڈھیر لگائے تھے۔ٹیم پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کی اور حیدرآباد دکن کے جم میں پریکٹس کی۔
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، عبداللہ شفیق فخر زمان کی بجائے امام الحق کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے جب کہ شاداب خان اور محمد نواز آل راؤنڈر ہوں گے اور حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف فاسٹ بولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا جس سے قبل انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالہ میں صبح 10 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی