اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ کی زمین پر صورتحال جہنم سے بھی بدتر ہے۔
غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔یہ انسانیت کے لیے تباہی ہے۔غزہ کے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔.عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے لیے آواز اٹھائے گا ۔ مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی جنگ بندی تک پہنچنے میں ناکامی کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد تک بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے چودہ ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے حق میں ووٹ دیا، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کو غزہ جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو پر افسوس ہے۔. جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔