پاکستان نے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازیں عارضی طور پر روک دیں

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ پاکستان سے کینیڈا جانے والی پروازیں عارضی طور پر روک دے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ خاص بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی تکنیکی دیکھ بھال اور میٹیننس کے لیے کیا گیا ہے، جو بحر الکاہل عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 17 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ دونوں طیارے تین ہفتوں تک مکمل تکنیکی معائنے، ضروری پرزہ جات کی تبدیلی اور دیگر دیکھ بھال کے عمل سے گزارے جائیں گے، جو ہر دس سال بعد لازمی ہوتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے مہینے میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش سے پہلے طیارے مکمل طور پر محفوظ اور فٹ ہوں۔

پی آئی اے نے مسافروں سے معذرت کی ہے اور واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل کارکردگی اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔