پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا، عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عبداللہ شفیق نے 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پانچویں دن کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز سے کیا جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا۔

اس سے قبل آغا سلمان 12، محمد رضوان 40، کپتان بابر اعظم 55، امام الحق 35 اور اظہر علی 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے چوتھے دن کا آغاز سری لنکا کی بیٹنگ سے ہوا تو ٹیم نے 9 کھلاڑی آٹ پر 329 رنز بنائے تاہم سری لنکا نے مجموعی سکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کیا اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم کو آٹ کر دیا اور قومی ٹیم جیت گئی۔ کو 342 رنز کا ہدف ملا۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 جبکہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔