ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ میچوں میں اچھی بولنگ کی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آج کا اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دن بھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بنگلورو میں کل بھی بارش ہوئی، بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک گھنٹے کی توسیع دی جا سکتی ہے۔یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے دونوں کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔