اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے اسنیپ چیٹ پر افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ کبھی کبھار بات چیت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اداکارہ عنایہ خان نے حال ہی میں ماڈل اور میزبان متھیرا کے ٹاک شو میں حصہ لیا، جس کے دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ ’’میری افغان کرکٹر راشد خان سے اچھی گفتگو ہے۔
عنایہ خان کے مطابق میں نے راشد خان سے اسنیپ چیٹ پر ایک باہمی دوست کے ذریعے ملاقات کی، جس کے بعد ہم وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں ۔
اداکارہ نے کہا کہ راشد خان نے میری تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور تب سے ہم ’ دوستانہ گفتگو کر رہے ہیں لیکن یہ رشتہ رومانوی نہیں کیونکہ راشد خان شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ راشد مجھ سے میری شوٹنگ کے بارے میں پوچھتا ہے اور جب بھی افغانستان کا پاکستان یا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے اور راشد خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میں ان کی تعریف کے لیے پیغام بھیجتی ہوں۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نے اپنے آئیڈیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لمبے، اچھے ساختہ اور پرسکون آدمی پسند ہیں۔
مجھے باتونی یا حد سے زیادہ بات کرنے والے لوگ بالکل پسند نہیں ہیں۔