عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے ، امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق کئی بار سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک کے حوالے سے فیصلے کے لیے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے عدت کیس کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کر دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca