104
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز کے ساتھ قومی کرکٹر بابر اعظم کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
ذرائع کے مطابق، سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بنیادی قیمت سے زیادہ کے معاوضے کی پیشکش کر کے پہلے سے دستخط کیے ہیں، جس کے لیے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 100 ملین روپے ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ سڈنی سکسرز کے پلاٹینم زمرے کا بنیادی انعام تقریباً 80 ملین روپے ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر کو آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔