اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔
ملاقاتوں کا مقصد بھارت کے مذموم ارادوں کو بے نقاب کرنا ہے،ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور امریکی حکام کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔.
پاکستانی سفارتی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور سلامتی کونسل کے ارکان کو مطلع کرے گا۔
او آئی سی کو بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔.بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔.