پاکستانی صحافی کو پولیس نے غلط فہمی پر گولی مار دی: کینیا پولیس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینین پولیس کی طرف سے بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر گولی مار ی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب اس وقت سر میں گولی ماری جب ان کے ڈرائیور نے ایک چوکی پر مبینہ طور پر قواعد کی خلاف ورزی کی۔

اس حوالے سے کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی سے نیروبی جا رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی۔

کینیا کے ایک پولیس افسر کی جانب سے جاری بیان میں ارشد شریف کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی صحافی کی ہلاکت غلط شناخت کی وجہ سے ہوئی، اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق ہمیں ارشد شریف کی گاڑی میں ایک بچے کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملی، جسے روڈ بلاک کر کے چیک کیا جا رہا تھا کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے قواعد کی خلاف ورزی کی۔ لیکن ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

کینیا پولیس ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com