سکاٹ لینڈ،حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی کو 20 سال قید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سکاٹ لینڈ میں پاکستانی شہری کاشف انور نے اپنی حاملہ بیوی فوزیہ جاوید کو پہاڑی سے دھکا دے کر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کی عدالت نے 29 سالہ پاکستانی شہری کاشف انور کو بیوی کے قتل کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنادی۔

ملزم پر الزام تھا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی 31 سالہ فوزیہ جاوید کو طلاق کے بہانے سیاحتی علاقے میں لے گیا اور اسے پہاڑی سے دھکیل دیا۔ فوزیہ جاوید اونچی جگہ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنی بیوی سے جھگڑا تھا لیکن یہ غلط ہے کہ میں نے اسے قتل کیا لیکن وہ پائوں پھسلنے سے نیچے گر گئی۔

تاہم عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور عینی شاہدین کے بیان کی روشنی میں ایڈنبرا کی ہائی کورٹ نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca