اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کےٹو پر زخمی ہونے والا پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ چل بسا۔الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سدپارہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، مراد سدپارہ اسکردو میں 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ چوٹی کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ بھیج دیا، چاروں ریسکیورز مراد سدپارہ کی میت بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔
محمد مراد سدپارہ نے حسن شگری کی میت کو بھی K-2 کی انتہائی بلندی سے نیچے لایا، جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔
محمد مراد سدپارہ اس سال ٹو کلین اپ مہم کی قیادت بھی کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ نےکے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کیےہیں۔
67