پاکستانی زائرین کی بس ایران میں حادثہ کا شکار ،35 جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں حاد ثے کا شکار ہو گئی ، 28 افراد جاں بحق اور 20 ز خمی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، بس میں 53 زائرین سوار تھے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں بس سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔لاڑکانہ میں مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی۔ 10 افراد کا تعلق خیرپور اور 6 کا تعلق کشمور سے ہے۔ایران میں قافلے کے سربراہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں تھیں اور ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سفر کر رہے تھے، پاسپورٹ اور دستاویزات میں مسائل کے باعث ان کی بس پیچھے رہ گئی، بس آگے جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔