224
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میںمیں عبادت میں مصروف پاکستانی عاز م کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زیادہ تک رک گئی ۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ کرنے کے لیے آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبویؐ میں موجود تھے۔ اس دوران اس کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زیادہ رک گئی۔
اطلاع ملنے پر مدینہ منورہ کے محکمہ صحت کے حکام نے فوری طور پر مسجد نبویؐ اور پاکستانی عمرہ زائرین کو طبی امداد فراہم کی۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عمرہ زائر کی سانس بحال ہوئی اور عبادت جاری رکھی۔