ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نےتاریخ رقم کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد زکریا کو تین ایک سے شکست دی۔

حمزہ خان کی جیت کا سکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 تھا، وہ 37 سال بعد ورلڈ جونیئرز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

حمزہ سے پہلے جان شیر خان نے یہ اعزاز 1986 میں جیتا تھا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مانیکو کو تین دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان مقابلہ 81 منٹ تک جاری رہا۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور 11-13 سے جیتا۔ حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے واپس آ کر میچ برابر کر دیا۔

حمزہ نے تیسرے اور چوتھے گیم میں برتری حاصل کی لیکن آخر میں اسے برقرار نہ رکھ سکے۔ فیصلہ کن کھیل میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیئے۔واضح رہے کہ عامر اطلس خان نے آخری بار 2008 میں ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com