پاکستانی سیاست نے عمران خان سے بڑا دہشت گرد کبھی نہیں دیکھا،نواز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست نے عمران خان سے بڑا دہشت گرد کبھی نہیں دیکھا۔

ندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے، جو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پہلے ہی جانتی تھی کہ عمران خان ہیرا پھیری اور فراڈ ہے لیکن وہ دہشت گرد بھی ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ (عمران خان) ہر معاملے میں دوسروں سے آگے نکل رہے ہیں چاہے وہ دہشت گردی کا ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں 

عمران کی جگہ کو ئی بہادری اور غیرت والا ہوتا تو وہ شرم سے ڈوب جاتا،نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان پر پیٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا وہیں جل جاتے، اگر پولیس اہلکار وہاں مرتے تو ہنگامے ہوتے، کس نے کیا؟ انہیں سکھایا؟ پولیس والوں پر پیٹرول بم پھینکنا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسا اقدام کیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے، ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com