پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 238 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 56 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کی تجارت کے دوران، روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 8.25 فیصد کمی ہوئی، جو 22 جولائی کو 228 روپے 36 پیسے کی کم ترین سطح پر بند ہوئی، جبکہ 15 جولائی کو اس کی شرح ڈالر کے مقابلے میں 210 روپے 95 پیسے تھی۔