اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسٹا گرام تک رسائی کیلئے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،گزشتہ رات دنیا بھر کے صارفین کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم کمپنی نے اس مسئلے کو دور کر دیا ہے جس کے بعد اب امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے صارفین کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی ہے تاہم پاکستان صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کومشکلات ہیں تاہم اس مسئلے کو جلد حل کرلیا جائے گا ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔
ٹویٹ کئے جانے کے کافی ٹائم کے بعد کمپنی نے کہا تھا کہ مسئلہ حل ہوگیاہے تاہم صارفین نے اسکرین شاٹس شیئر کرکے سروس جلد بحال کر نے کا کہا ہے
316