اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی خواتین گائیڈز بھی عازمین حج کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور حج مشن کے تحت پاکستانی عازمین کی رہنمائی کے لیے خواتین گائیڈز کو بھی تعینات کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے 7 دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم کی جیکٹس اور ٹوپیاں پہنے خواتین گائیڈز لگن اور جذبے کے ساتھ پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
حج آپریشن شروع کردیاگیا، پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی،پاکستان سے81 ہزار 230 عازمین حج ادا کریں گے
وزارت مذہبی امور اور حج مشن آف پاکستان کے تحت عازمین حج کی رہنمائی کے لیے خواتین گائیڈز کا تقرر کیا جاتا ہے۔ موسمی ڈیوٹی کے عملے کی ٹیمیں مسجد الحرام کے داخلی دروازوں کے باہر پاکستانی زائرین کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ پاکستانی گائیڈز مسجد الحرام کے زائرین کی رہائش میں مدد کر رہے ہیں اور نامزد بس اسٹاپ اور رہائشی سیکٹر میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔مسجد الحرام کے ارد گرد پاکستانی زائرین کی رہنمائی کے لیے خواتین سمیت 50 سے زائد گائیڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو سخت سزا دی جائیگی،سعودی حکام کی وارننگ
مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ رہائشی سیکٹرز سے پاکستانی عازمین کو 190 جدید ترین مسافر بسیں فراہم کی گئی ہیں جب کہ عازمین حج کی تعداد مکمل ہونے پر بسوں کی تعداد 360 تک پہنچ جائے گی۔