اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز
پاکستان کی ٹیم 438رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ
نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی ۔۔
کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے اور گرین کیپس کو نیوزی لینڈ کی
پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 92 رنز درکار ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے
یہ بھی پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ،دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 165 رنز
آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی، امام الحق 45 اور
نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔امام الحق اپنی ففٹی مکمل کر کے 50 رنز کے ساتھ
وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نعمان علی اپنا سکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ,نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔