پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور مختلف ممالک پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری مذاکراتی کوششوں کے ناکام ہونے اور کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں اور انسانی و معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے اس وقت کیے گئے جب فریقین کے درمیان سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔

پاکستان نے خاص طور پر سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے خلاف ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی ہے اور ان ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قابلِ افسوس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور صبر کا مظاہرہ کریں اور ایسے مزید اقدامات سے گریز کریں جو علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہوں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ پاکستان نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ سفارتی راستہ اختیار کریں اور موجودہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کا پُرامن حل ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے اور خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ پاکستان کی کوشش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی نئے تنازع سے انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہ پہنچے اور خطہ ترقی و استحکام کی جانب بڑھ سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں