121
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں اقتصادی ٹیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئی۔ وفد آج سے شروع ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت کرے گا۔اقتصادی ٹیم آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر، ورلڈ بینک کے صدر اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے حکام سے ملاقات کرے گی جب کہ وزیر خزانہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔