رپورٹ کے مطابق اقتصادی شرح نمو میں استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد ضروری ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالیاتی انتظام میں اصلاحات، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر ضروری ہیں،۔ معاشی ترقی کے لیے سرکاری اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کی وجہ سے مہنگائی اور شرح نمو کم رہی۔