پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ،صورتحال سری لنکا جیسی ہونے کا خدشہ ہے، امریکی اخبار کی تہلکہ خیز رپورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی اخبار ’’فنانشل ٹائمز‘‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کو زرمبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 5 بلین ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں جو کہ ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں یہ پیکج پچھلے سال روک دیا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور پاکستان کی صورتحال بھی سری لنکا جیسی ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں