گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں چین کو پاکستان کی برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر تھی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے دوران 174 ملین ڈالر تھی۔
گوادر پرو کے مطابق ستمبر میں دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات 2.46 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس میں چین کا حصہ 14.20 ملین ڈالر تھا۔
مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6.89 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جس میں سے چین کو برآمدات کا حجم 729.7 ملین ڈالر تھا جو پاکستان کی کل برآمدات کا تقریباً 10.00 فیصد ہے۔