پاکستان کا پہلا میاواکی جنگل دیکھ بھال کے لئے پی ایچ اے کے حوالے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور میں لگائے گئے پاکستان کے پہلے میاواکی جنگل کو دیکھ بھال کے لیے پی ایچ اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

میاواکی فاریسٹ کے پہلے پبلک پرائیویٹ سول سوسائٹی کے مشترکہ منصوبے کے لیے لبرٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں میاواکی فاریسٹ کے تمام انتظامات باضابطہ طور پر پی ایچ اے کے حوالے کردیئے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ گوندل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لبرٹی میں پاکستان کے پہلے میاواکی فاریسٹ کو ماحول کی بہتری کے لیے تین سال کا وقت دیا جائے گا۔ اس سے قبل 11 نہروں پر ایک کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

میاواکی جنگل میں 10 ہزار درخت لگائے گئے تھے جو آج بڑے درختوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، پی ایچ اے نے لاہور شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے 53 میاواکی جنگلات لگائے ہیں۔

سی ای او اظہار گروپ شیراز مانو نے کہا کہ حکومت کے مشکور ہیں، یہ ایک اچھا آئیڈیا تھا، جب میاواکی جنگل لگایا گیا تو مزید 50 جنگلات بنائے گئے، میاواکی جنگل آلودگی کو کم کرتا ہے اور ایسے منصوبے شہر کے لیے اچھے ہیں۔

سی ای او ریسٹور اربن ڈویلپمنٹ بلال اختر چودھری، ترجمان اربن فاریسٹ سٹیشن لاہور عطیہ نون، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے موسیٰ علی بخاری، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر علی شاہ نواز نے تقریب میں شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com