دبئی میں ورلڈ ٹورازم ایکسپو میں پاکستان کی پہلی مرتبہ شرکت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی میں بین الاقوامی ٹورازم ایکسپو ‘عربیہ ٹریول مارکیٹ شروع ہو گئی ہے جبکہ پاکستان پہلی بار اس نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔ایکسپو میں پاکستان پویلین توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان پویلین کا افتتاح مشیر برائے سیاحت عون چوہدری نے کیا۔

ایکسپو میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت سے ایک ارب ڈالر کماتا ہے جب کہ اب سیاحت سے پانچ ارب ڈالر کمانے کا منصوبہ ہے، اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کی دس سے زائد سیاحتی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی۔واضح رہے کہ نمائش میں 160 ممالک اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے موجود ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔