اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات روکنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی رک گئی ہے۔
13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر تھے۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 255.8 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
اماراتی بینکوں کے قرضے واپس، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 258 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4.60 بلین ڈالر ہیں، جبکہ 13 جنوری تک کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.2 ملین ڈالر کم ہو کر 5.84 بلین ڈالر ہو گئے۔
مزید پڑھیں