سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری، گال ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 461 رنز بنائے اور 149 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سعود شکیل کے 150 رنز مکمل،پاکستان کو 66 رنز کی برتری

سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 177 رنز کی طویل ترین پارٹنر شپ کی ،سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز جوڑے، پھر نسیم شاہ کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 94 قیمتی رنز جوڑے، انہوں نے 208 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے تھے۔
کھیل کے تیسرے روز سلمان علی آغا 83، نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گال میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں

گال ٹیسٹ کا دوسرا دن: سری لنکن ٹیم 312 رنز پر آئوٹ

گزشتہ روز جب دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دھننجایا ڈی سلوا نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com