اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئل ریفائنری پارکو آج سے 38 روز کے لیے مینٹیننس کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔ذرائع کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ کی گنجائش 120,000 بیرل کے لگ بھگ ہے۔ پارکو کی بندش کے باعث دیگر ریفائنریوں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ریفائنری ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 دن کی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ پرائیویٹ کمپنی ڈیسکون کو دیکھ بھال کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ پارکو آئل ریفائنری ملک کی 35 سے 40 فیصد ضروریات پوری کرتی ہے۔ مکمل جانچ، مرمت اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔