24
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان کی جانب سے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے بطور ہائی کمشنر ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد وزارت خارجہ کی جانب سے محمد سلیم کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا تھا ۔
محمد سلیم نے 1995 میں محکمہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں شمولیت اختیار کی اس سے قبل محمد سلیم جرمنی، بحرین اور کینیڈامیں پاکستانی میشنز کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں
محمد سلیم 2020 سے 2022 تک تنزانیہ میں بطور ہائی کمشنر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔