ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی. ایوان صدر میں حلف برداری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. .
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چار صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے.
واضح رہے کہ شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں. قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں شہباز شریف کو 201 ارکان کی حمایت حاصل تھی جب کہ ان کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے.
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، جب کہ اختر مینگل موجود تھے لیکن انہوں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا