اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے خدشات کے باوجود پاکستان کے جوہری پروگرام کے محفوظ کمانڈ اینڈ کنٹرول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں پاکستان کے جوہری پروگرام کے سیکیورٹی طریقہ کار پر اعتماد ہے۔
سینیٹ میں کمانڈر جنرل سے سوال کیا گیا کہ کیا ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے پس منظر میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے جس پر انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے تحفظ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ میں وہاں کی عسکری قیادت سے رابطے میں ہوں اور میرے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منیر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاک بھارت مسائل کے حل کیلئے تعمیری سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکہ
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے خدشات اس کا بجٹ، مالیاتی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال اور انسداد دہشت گردی ہیں۔ جنرل مائیکل نے پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوبارہ سر اٹھانے کا بھی حوالہ دیا۔