مزید سخت فیصلے کرنامشکل،پاکستان کی آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی درخواست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست

کی ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کا انتظام کرلیا ہے، اسحاق ڈار

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کے لیے عالمی سیاسی رابطوں کے لیے کردار ادا کرے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ سیلاب اور دیگر وجوہات کے باعث آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کرے۔

عالمی مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث مزید سخت فیصلے نہیں لے سکتے۔ پاکستان نئے ٹیکس لگائے بغیر اور

سال کے آخر تک اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے  پالیسی وعدوں کا اطلاق جاری رہے گا: آئی ایم ایف  

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں سے وصولیوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی

پیش کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹیکس وصولیوں کو بہتر کر کے 7100 ارب روپے کا ہدف پورا کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگست 2022 میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی جانب سے ٹیکس اقدامات

اور ملکی درآمدات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات، چونکہ یہ آرڈیننس ختم ہونے کو ہے، اب اس آرڈیننس

کو دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے حتمی شکل دی گئی اور آرڈیننس کو جلد حتمی شکل دی جائے گی

اور منظوری کے بعد اسے صدر مملکت کے پاس بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ آئندہ معاشی جائزے پر جلد آئی ایم ایف سے

مذاکرات شروع کیے جائیں اور اقتصادی جائزہ مکمل کرنے کے بعد اگلی قسط جاری کی جاسکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca