اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور
پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 12 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی،7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا
قرارد داد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور ددیا گیا ،مخالفت کرنیوالےممالک میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ،پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔قرارداد میں ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے قوانین اپنائیں۔سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 12 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ میں 7 ارکان نے حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں
مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد ،اقوم متحدہ میں آج ووٹنگ کا امکان
امریکہ اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی۔واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔سٹاک ہوم کی پولیس نے متعدد بار عراقی شہری کو قرآن پاک جلانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا تاہم مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے اس گھناؤنے فعل کی اجازت دے دی۔