86
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ہمیں اسرائیلی وزیر دفاع کے فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے بیان پر تشویش ہےیہ بیان فلسطینیوں اور ان کے وجود کو مٹانے کے ارادے کا اظہار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی وزیر کا بیان علاقائی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دھمکی دی ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر قومی ورثہ کو فی الحال حکومتی اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔